اہم ترین

پاکستان میں کھیلنے کے مواقع نہیں: راشد لطیف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کہتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنے کے مواقع نہیں ہیں ۔ ہمیں گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے،

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران راشد لطیف نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور حکومت کے کام ہیں ۔ہمارے ملک میں پروفیشنلزم کی کمی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈیٹا اینلسٹ سول انجینیٸر ہے، سیروگیٹ کمپنیز کے جانے سے پی ایس ایل بیٹھ گیا۔

راشد لطیف نے کہا کہ آپ کے پاس کھیلوں کے کرکٹ گراونڈ موجود ہی نہیں، سڑک پر سوساٸٹی بن گئیں گراونڈ ختم ہوگٸے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں گھر کے قریب 12 گراونڈز تھے، گھر کے قریب گرائونڈز ہونے سے شوق پیدا ہوتا ہے، لاہور میں جس گراؤٓنڈ سے کرکٹ کے سات کپتان نکلے وہاں سڑک بنادی گئی۔جس گراونڈ سے شعیب اختر نکلا وہ کرکٹ گراونڈ بند کردیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس کا کوئی انفراسٹرکچر نہیں کھلاڑی خود اوپر جاتے ہیں، ابرار احمد کرکٹ چھوڑنا چاہتا تھا وظیفہ لگنے کی وجہ سے کرکٹ کھیلا۔

پاکستان