اہم ترین

معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا، رپورٹ

 مالیاتی فرم کے ٹریڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ  پاکستان کے تجارتی قرضوں کی  ذمہ داریاں کم ہیں،  اور موجودہ معاشی بحران  سے کرنٹ اکاؤنٹ  بیلنس کی بہترین انتظام کاری  دوست ممالک کے تعاون سے نمٹا جا سکتا ہے۔

بزنس ریکارڈر میں  “کے ٹریڈ اسٹریٹیجی: وی آر بلش آن پاکستان ” کے عنوان سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں  بروکریج ہاؤس کے ٹریڈ کے  چیئرمین علی فرید خواجہ کا کہنا ہے کہ مایوسی کے باجود ہمیں امید ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق کئی دہائیوں میں بدترین معاشی چیلنجوں میں سے ایک کا سامنا کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پروگرام کی بحالی میں مسلسل تاخیر کے باوجود، کچھ اقتصادی ماہرین کو یقین ہے کہ پاکستان ممکنہ ڈیفالٹ  کے خطرے سے نکل جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے تجارتی قرضے بہت کم یعنی  اگلے 12 ماہ کے دوران 3 ارب ڈالر واجب الادا ہیں۔جن کا انتظام  سے کرنٹ اکاؤنٹ  بیلنس کی بہترین انتظام کاری  اوردوست ممالک کے تعاون سےکیا جا سکتا ہے۔ اور امید ہے کہ پاکستان ان فنڈز کو چین اور سعودی عرب جیسے دیرینہ دوستوں کی مدد سے جمع کرسکے گا۔”

پاکستان