اہم ترین

بٹگرام میں چیئر لفٹ پر پھنسے بچے بہ حفاظت ریسکیو

بٹگرام کے علاقے میں پاشتو میں  پاک فوج اور مقامی رضا کاروں کی ٹیم نے صبح سے 600 فٹ کی بلندی پر پھنسے  7 بچوں اور ان کے استاد کو باحفاظت ریسکیو کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے اندھیرا ہونے سے قبل تین بچوں کو ریسکیو کرلیا تھا۔ تاہم،  موسم کی خرابی اور اندھیرے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سروس کو بند کردیا گیا  اور مقامی رضا کاروں اور مانسہرہ سے آئے خصوصی ماہرین کی مدد سے تمام افراد کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بٹ گرام آپریشن کی کامیابی میں مقامی انتظامیہ اور کیبل آپریٹرز کی مدد بھی شامل رہی۔

 کامیابی سے مکمل اور تمام 8 افراد کے باحفاظت ریسکیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور کیبل آپریٹرز کی مدد بھی اس معاملے میں اہم رہی ہے۔

پاکستان