اہم ترین

کرکٹ کی عالمی جنگ؛ پاکستان کی بھارت میں بھرپور تیاریاں

آئندہ ہفتے سے ون ڈے کرکٹ کی عالمی جنگ بھارت میں شروع ہوگی۔۔ میگا ایونٹ میں شامل تمام ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔۔

پاکستان ٹیم اس وقت بھارتی شہر حیدر آباد میں موجود ہے جہاں جمعے کو پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔۔

یوں تو قومی کرکٹ ٹیم میں تجربے کی کمی نہیں لیکن ٹیم کے کسی کھلاڑی نے کبھی بھارت میں ون ڈے میچ نہیں کھیلا۔۔ ون ڈے فارمیٹ میں بھارت میں دونوں ٹیمیں آخری بار 2011 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سامنے آئی تھیں ۔۔ بدقسمتی سے اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا تھا۔۔

پاکستان اپنے لیگ میچز حیدر آباد، کولکتہ، بنگلورو، چنئی اور احمد آباد میں کھیلے گی۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنی باقاعدہ مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

کیویز کے خلاف مقابلے سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو دل کھول کر نیت پریکٹس کی۔۔

فاسٹ بالر حسن علی ورلڈ کپ میں طوفان مچانے کے لئے تیار ہیں۔ جنریٹر بوائے نے اپنے آپ کو مکمل طور پر چارج کرلیا ہے اور نیٹ پریکٹس میں بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

پاکستان ٹیم گزشتہ روز حیدر آباد دکن پہنچی تھی۔۔ جہاں عوام کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا۔۔ کئی مداحوں سے قومی کھلاڑیوں سے سیلفی کی بھی فرمائش کی۔۔

پاکستان