اہم ترین

امریکی شہر لیوسٹن میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

امریکی ریاست مین (Maine) کے شہر لیوسٹن میں ایک شکص نے مختلف عوامی مقامات پر فائرنگ کرکے بڑی تعداد میں عامشہریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ سرکاری سطح پر فائرنگ کے ان واقعات میں 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی مں سوار ایک شخص نے بولنگ کلب، بار اور ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے ڈسٹری بیوشن سینٹر میں عام افراد کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے فوری بعد مین ریاست کے محکمہ پولیس نے عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی اپیل کی۔

واقعہ اس قدر سنگین ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی اس سے معطل کردیا گیا۔
فائرنگ سے ہونے والے اس قدر بڑے جانی نقصان کے بعد اسے اگست 2019 کے بعد سے سب سے زیادہ سنگین واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔

اس وقت ایک ڈیپاٹمنٹل اسٹور پر فائرنگ کرکے 23 افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

امریکا میں بڑے اسلحے تک ہر شخص کی رسائی انتہائی آسان ہے۔ جس کی وجہ سے امریکا میں تواتر سے فائرنگ کے واقعات پیش آتے ہیں۔

پاکستان