اہم ترین

شان مسعود ٹیسٹ، شاہین آفریدی ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر

پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں انتہائی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ریڈ اور وائٹ بال فارمیٹ میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی ہے۔

بابر اعظم نے آج پی سی سی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات کے بعد تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دی ہے جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی شاہین آفریدی اور ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی شان مسعود کو سونپ دی گئی ہے۔۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود کا اگر ریکارڈ دیکھا جائے تو وہ بھی کوئی خاص نظر نہیں آتا ۔۔ 34 سالہ کرکٹر شان مسعود نے 30 ٹیسٹ میچز کی 56 اننگز میں ساڑھے 28 کی اوسط سے ایک ہزار 597 رنز بنائے ہیں۔

پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے کوچنگ اسٹاف کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ تمام کوچنگ اسٹاف کو عہدوں سے ہٹادیا ہے تاہم کسی کوچ کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ اُن کی ذمے داریاں تبدیل کی جارہی ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔ پہلے یہ عہدہ مکی آرتھر کے پاس تھا۔۔

ہاد رہے کہ محمد حفیظ کو کرکٹ کمیٹی کا رکن بنایا گیا تھا لیکن وہ ٹیم کی سلیکشن سے خوش نہیں تھے۔۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اور کرکٹ کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

پاکستان