اہم ترین

آئندہ عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب روپے جاری

وزارت خزانہ نے آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔۔جس کے بعد الیکشن کمیشن کو ملنے والی رقم 34 ارب 80 کروڑ ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے منگل کے روز اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ آٹھ فروری 2024 کو آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔

ٹوئٹ کے مطابق جولائی 2023 میں بھی الیکشن کمیشن کو 10 ارب روپے جاری کیے گئے تھے اور اضافی فنڈز کے اجرا کے بعد کل 27 ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ برس 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا ہے تاہم اب تک الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔۔

رواں ہفتے الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کا اعلان کیا ہے تاہم سندھ مں ایم کیو ایم پاکستان نے ان حلقہ بندیوں پر شدید اعتراض کئے ہیں۔

پاکستان