اہم ترین

قومی ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز ہرانے والی پہلی ایشیائی ٹیم

پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز ہرانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کیوز ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے۔

منگل کو ڈنیڈن میں کھیلے گئے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان نے ٹین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

اس طرح پاکستان ویمنز تیم نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔

عالمی رینکنگ میں نمبر 3 پوزیشن پر موجود نیوزی لینڈ کو زیر کرنے سے پہلے پاکستان نے آخری بار 2018 میں بیرون ملک کوئی سیریز اپنے نام کی ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل ایشیا سے باہر صرف آئر لینڈ میں ہی فتح سمیٹی ہے۔

پی سی بی کے علاوہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اس تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے بینا میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی قدر بھی مردوں سے پیچھے نہیں، اسی طرح محنت کرتی رہیں تو پاکستان وومن کرکٹ ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر جائے گی۔

پاکستان