اہم ترین

چین کا مکمل سفارتی روابط سے قبل طالبان سے اصلاحات کا مطالبہ

چین نے افغانستان کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی سے پہلے طالبان سے ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔

افغانستان میں طالبان کو دوبارہ برسراقتدار آئے دو برس سے زائد وقت گزر گیا لیکن افغان طالبان کو حکومت تو مانتے ہیں لیکن اصلاحات کو مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کی پہلی سیڑھی مانتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبِن نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چین کا دیرینہ موقف رہا ہے کہ افغانستان کو عالمی برادری سے کسی بھی صورت خارج نہیں کیا جانا چاہیے۔۔

وانگ وینبِن نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ افغان حکومت ملک میں صاف اور جامع سیاسی ڈھانچہ تشکیل دے گی۔ اس کے ساتھ ہی اعتدال پسندانہ اور مستحکم داخلی اور خارجہ پالیسیاں بھی اپنائی جائیں گی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ کابل میں برسراقتدار طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری ، بالخصوص اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہوئے بین الاقوامی برادری میں جلد از جلد شامل ہو۔

پاکستان