اہم ترین

صرف حکومت نہیں لیں گے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی بھی چاہتے ہیں: نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے ہمارا مطالبہ حکومت بنانا نہیں بلکہ ہم اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور ظلم پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی چاہتے ہیں۔

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا، سزائیں دی گئیں، جیلوں میں ڈالا گیا، ہم پر ڈھائے ظلم کے ازالے کے لیے کتنے سال لگ گئے۔۔

نواز شریف نے کہا کہ چور چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور ہیں، ہمارا مطالبہ حکومت بنانا نہیں، ہم دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی چاہتے ہیں۔

عمران خان کا نام لیے بغیر نواز شریف نے کہا کہ ایک کھلنڈرے کو حکومت میں لایا گیا، اسے نہ معیشت کا پتا تھا نہ ہی یہ کہ ریاست مدینہ میں کیا ہوتا تھا، سیاست چمکانے کے لیے اس نے ریاست مدینہ کا نام استعمال کیا۔ 190 ملین پاؤنڈ والا کیس تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے، اس کا سب سے بڑا ثبوت بند لفافےکی کابینہ سے منظوری ہے۔تم عوام کے 60 ارب روپے کھا جاؤ گے تو مہنگائی کیسے رکے گی۔ اس کا احتساب ہو نا چاہیے

پاکستان