اہم ترین

عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق عام انتخابات کےلیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے، 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منطور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے۔ 10جنوری 2024ء کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی جب کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 12 جنوری 2024 تک واپس لے سکیں گے۔ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کیے جائیں گے۔ پولنگ 8 فروری کو ہوگی ۔۔

جمعے کی شام سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان