اہم ترین

عوام کے لئے خوشخبری؛ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کاطر کواہ کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مٰں بھی بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری کے بعد 31 دسمبر تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد اس کی نئی سرکاری قیمت 267.34 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل بھی 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے جس کے بعد اب یہ 276.21 روپے فی لیٹر میں خریدا جاسکے گا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کے دام 11 روپے 29 پیسے کمی کے بعد 164 روپے64 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 10 روپے 14 پیسے سستا ہوکر 191 روپے 20 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔

پاکستان