اہم ترین

کس ملک کی جیلوں میں کتنے پاکستانی شہری قید ؟؟؟

مقامی این جی او کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں 14 ہزار پاکستانی شہری قید ہیں۔ ان میں سے نصف خلیجی ملکوں میں قید ہیں۔

اندرون اور بیرون ملک نادار پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے والے ادارے جسٹس پروجیکٹ پاکستان’ (جے پی پی) نے دنیا بھر میں قید پاکستانی شہریوں کے ھوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔۔

رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ پاکستانی یو اے ای میں قید ہے۔ ستمبر 2022 میں یو اے ای کی تمام ریاستوں کی جیلوں میں مجموعی طور پر 1600 پاکستانی قید تھے۔ تاہم دسمبر 2023 میں یہ تعداد بڑھ کر 5 ہزار 292 ہوگئی۔ اس طرح صرف 14 ماہ میں قیدیوں کی تعداد مٰں 3 ہزار 600 سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح سعودی عرب کی جیلوں میں کم از کم 3100 پاکستانی مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں قید ہیں۔

سعودی عرب کی جیلوں میں کم از کم 3100 پاکستانی قید ہیں۔ ان میں سے 691 منشیات کے جرم میں جبکہ 180 چوری اور ڈکیتی کے الزام میں جیل میں ہیں۔ 21 ‘ٹریفک سے متعلق واقعات‘ پر بھی حراست میں ہیں جب کہ 58 مالی جرائم کے لیے جیل میں ہیں۔رواں برس میں اب تک چار پاکستانیوں کو پھانسی دی گئی ہے جب کہ گزشتہ برس مجموعی طور پر سات پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔

اسی طرح یونان میں 811 اور عراق میں 672 شہری حراست میں ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ، امریکا، اٹلی اور دیگر ممالک کی جیلوں میں بھی کئی پاکستانین قید ہیں۔

پاکستان