اہم ترین

غزہ میں اسرائیلی بربریت؛ شہدا کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی وحشیانہ بربریت جاری ہے۔ فضائی بمباری اور زمینی کارروائیوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہدا کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔۔

عرب نیوز چینل الجزیرہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکبور کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر کئے کئے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد کی گئی صیہونی کارروائیاں جاری ہیں۔

اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 20 ہزار 57 افراد شہید ہوچکے ہیں ۔ جن میں 8 ہزار سے زائد بچے ہیں۔ اس کے علاوہ 6700 افراد لاپتہ ہیں۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی درندگی کے دوران 53 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل اور اس کی حمایت سے یہودی آباد کاروں نے 303 سے زائد فلسطینی شہید کئے ہیں۔

ا مریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل غزہ پر 2000 پاؤنڈ وزنی بڑے بموں کا بھی استعمال کیا ہے۔ ان بموں سے ان علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو خود اسرائیل نے محفوظ علاقے قرار دئے تھے۔

کو شروع ہونے والی جنگ کے پہلے چھ ہفتوں کے دوران اسرائیل نے معمول کے مطابق اپنے سب سے بڑے اور تباہ کن بموں میں سے ایک ایسے علاقوں میں استعمال کیا جواسے شہریوں کے لیے محفوظ زون قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان