اہم ترین

اب روضہ رسولﷺ میں سال میں صرف ایک بار نماز کی پڑھنے کی اجازت ملے گی

سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے نئے قوانین وضع کئے ہیں جس کے تحت روضہ رسول میں نماز کی ادائیگی کے لیے ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی اور کسی بھی شخص کو یہ اجازات سال میں صرف ایک مرتبہ ملے گی۔۔

سعودی عرب کی ویب سائیٹ “سبق”کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصؤصی ایپس لانچ کی ہیں۔ توکلنا اور نسک نامی ان ایپس کے ذریعے زائرین کو مختلف خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جاتی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺمیں روضہ اطہرﷺ میں نماز کے لیے پیشگی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ایک شخص کو 365 دن میں صرف ایک مرتبہ روضہ اطہر میں نماز کا اجازت نامہ جاری ہوگا۔

پاکستان