اہم ترین

برطانیہ کی مستقبل کی ملکہ میں کینسر کی تشخیص

برطانیہ کی ہونے والی ملکہ کہی جانے والی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

کیٹ میڈلٹن گزشتہ دو ماہ سے عوامی تقریبات میں نظر نہیں آرہی تھیں۔ جس کی وجہ سے ان سے متعلق چہ مگوئیاں جاری تھیں۔ چند ماہ قبل ان کی جانب سے اپنے بچوں کے ساتھ ایک تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔ جس پر کی گئی تبدیلی کی تصدیق کے بعد ان چہ مگوئیوں میں کافی شدت آگئی تھی۔

ساری صورت حال کے بعد کیٹ میڈلٹن نے ایکویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ، ان کا علاج ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس کے اوائل میں لندن کے ایک اسپتال میں پیٹ کی ایک بڑی سرجری کرائی تھی۔ اسی دوران انہیں کیسنر کا علم ہوا ۔ کیمو تھراپی شروع کرنے سے پہلے انہیں اس سرجری سے صحت یاب ہونے کی ضرورت ہے۔

کیٹ میڈلٹن نے مزید کہا کہ وہ ٹھیک اور ہر گزرتے دن کے ساتھ جذباتی طور پر مضبوط ہورہی ہیں۔ انہیں اور ان کے خاندان کو سارے معاملے کو نجی طور پر سلجھانے کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔

چند ہفتے قبل برطانیہ کے موجودہ بادشاہ شاہ چارلس میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ وہ بھی اپنا علاج کرارہے ہیں۔

پاکستان