اہم ترین

روس، چین نے غزہ میں جنگ بندی کی آڑ میں اسرائیلی حمایت کی امریکی قرارداد ناکام بنادی

روس اور چین نے غزہ میں لڑائی بند کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کردی ۔۔۔

گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے 5 مرتبہ قراردادیں پیش کی گئیں لیکن امریکا نے انہیں ویٹو کردیا ۔ تاہم اب امریکا نے قرارداد پیش کی تھی۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں 6 ہفتوں کے لئے لڑائی فوری طور پر بند کی جائے۔ اسرائیلی حملے بند ہونے سے پہلے حماس یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو رہا کرے۔

5 مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان پر مشتمل سلامتی کونسل میں امریکا، فرانس اور برطانیہ سمیت 11 ملکوں نے قرارداد کی حمایت کی ۔ چین اور روس کے علاوہ الجزائر نے بھی اس کی مخالفت کی جب کہ گیانا نے حصہ ہی نہیں لیا۔

اجلاس کے دوران روس کے مندوب واسیلی نیبنزیا نے امریکی قرارداد کو حد سے زیادہ سیاسی اور منفقانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قرارداد میں اسرائیل کو رفح میں فلسطینیوں کے قتل عام کی چھوٹ دی گئی ہے جب کہ حماس کے لئے کچھ بھی نہیں۔ اس قسم کی قرارداد سے حماس مذاکرات کی میز سے چلی جائے گی۔

واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ امریکا غزہ کو عملی طور پر زمین سے مٹا دیے جانے کے بعدجنگ بندی کی بات کر رہا ہے۔ یہ قرارداد ’اسرائیل کے استثنیٰ کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس قرارداد کا واحد مقصد امریکا میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں ووٹرز کے جذبات سے کھیلنا اور غزہ میں جنگ بندی کے نام پر فلسطینیوں کی ہڈیاں پھینکنا ہے۔

پاکستان