اہم ترین

عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی: ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بھی بنیں گے

اسٹار آل راونڈر عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دستیابی کا بھی اعلان کردیا۔

عماد وسیم نے گزشتہ برس میگا ایونٹ کے لئے قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہوکت انٹر نینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

پی ایس ایل 9 میں انہوں نے دھماکے دار پرفارمنس دکھائی اور اپنے کھیل کے ذریعے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

پی سی بی حکام اور سینیئر کھلاڑیوں نے عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لئے قائم کیا۔ پی سی بی کی جانب سے عماد وسیم کے تحفظات اور شکوے بھی دور کئے گئے۔ جس کے بعد اب عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا۔۔

ایکس پر انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد میں نے انٹر نیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اپنی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر رہاہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کھیلنے کا خواہش مند ہوں۔

پاکستان