اہم ترین

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ، ملزمان فرار

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار اتوار کی صبح 4 بج کر 55 منٹ پر فرار ہوگئے۔۔ واقعے کے وقت سلمان خان اپنے گھر پر ہی تھے۔ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان 2 سے 3 گولیاں فائر کرکے فرار ہوئے ہیں۔ گولیوں کے خو؛ قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ جب کہ فائرنگ کرنے والے دو نوجوانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے ۤگئی ہے۔ پولیس کے مختلف شعبوں کی ٹیموں نے تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔

سلمان خان کو بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارینس بشنوئی کی جانب سے کئی مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں وہ کھل کر کہہ چکا ہے کہ اس کی زندگی کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

چند ماہ قبل ملنے والی نئی دھمکی کے بعد پولیس نے سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔

پاکستان