بالوں میں جوئیں اور لیکھیں ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔ ایک بار جوئیں ڈیرہ جمالیں تو ان کا خاتمہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی اس سے پریشان ہیں تو اس تحریر کو ضرور پڑھیں : ہم آپ کو کچھ گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے، جن پر عمل کرکے آپ آسانی سے جوؤں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ بال نہ دھونے سے سر میں جوئیں اور لیکھیں پیداس ہوتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ صاف ستھرا رہنے والوں کو بھی اپنا شکار بنا سکتی ہیں کیونکہ جوئیں ایک سر سے دوسرے سر تک رینگ کر پہنچ سکتی ہیں اور یہ ایسا اکٹھے سونے، بیٹھنے اور مشترکہ چیزوں کے استعمال سے ہوتا ہے۔
لیمو کا رس
جوؤں سے نجات کے لیے آپ لیموں کا رس استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے دو بڑے لیموں کا رس ایک چمچ پانی میں ملا لیں، پھر اسے اپنے بالوں پر لگائیں۔ لیمو کے رس اور پانی کا آمیزہ لگانے کے 30 منٹ بعد بالوں کو شیمپو سے دھو لیں۔ ایسا ہفتے میں دو سے تین بار کریں۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل جوؤں کے خاتمے میں بہت مدد کرتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے بالوں میں ناریل کا تیل لگائیں، پھر صبح اٹھنے کے بعد بال کنگھی کر کے دھو لیں۔ ایسا ہفتے میں 2 سے 3 بار کریں۔
لہسن اور لونگ کا پیسٹ
ایک لہسن اور 4 سے 5 لونگ پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو اپنے بالوں کی جڑوں اور سر پر لگائیں، پھر 30 منٹ کے بعد اپنے بال دھو لیں۔ یہ طریقہ ہفتے میں 2 سے 3 بار کریں۔
میتھی کے بیج
ایک کپ میتھی کے بیجوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں، پھر صبح اس پانی کو چھان لیں اور اس پانی سے اپنے بال دھو لیں۔ ایسا کرنے سے جوؤں سے نجات مل جائے گی۔
سرکہ
ایک کپ سفید سرکہ ایک کپ پانی میں ملا دیں۔ اس آمیزے کو اپنے بالوں اور کھوپڑی پر لگائیں۔ 30 منٹ بعد بالوں کو شیمپو سے دھو لیں۔