اہم ترین

شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نائب کپتانی کی پیشکش ٹھکرا دی

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی کی پیشکش ٹھکرا دی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی کی آفر کی تھی۔ جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

نائب کپتانی کی پیشکش پر شاہین آفریدی نے شکوہ کیا کہ انہیں کپپتانی سے کیوں ہٹایا گیا۔ اب وہ صرف ملک کے لئے قومی ٹیم میں کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا چاہتے ہیں۔

شاہین آفریدی سے متعلق خبریں گردش میں ۤنے کے بعد پی سی بی کے ذرائع سے ایک اور ؒخبر نشر کی گئی کہ سلیکشن کمیٹی نے شاہین کو نائب کپتانی کی پیشکشک کی ہی نہیں۔

میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی نائب کپتانی کے لئے اب محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان