اہم ترین

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

انگلینڈ نے ٹی توئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کپتان بابر اعظم نے تاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے مقرر 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 160رنز ہی بناسکی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی

انگلینڈ کی انننگ

انگلیند کی جانب سے جوز بٹلر اور فِل سالٹ اننگ کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز نے پہلے تین اوورز میں 25 بنائے۔ چوتھے اوور کی پہلی ہی گیند پر عماد وسیم نے فل سالٹ کو آؤٹ کردیا۔ انہوں نے 13 رنز بنائے۔

جوز بٹلر نے وِل جیکس کے ساتھ مل کر جارحانہ انداز میں اننگ کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے 42 گیندوں پر 72 رنز کی شراکت قائم کی۔ 96 رنز پر حارث رؤف نے پاکستان کو ول جیس کی صورت میں دوسری کامیابی دلائی۔

ول جیکس کے جانے کے بعد جوز بٹلر نے جونی بیرسٹو کے ہمراہ لاٹھی چاررج شروع کردیا۔ 144 رنز پر شاہین آفریدی نے بیرستو کو 25 رنز پر آؤٹ کردیا۔ 147 رنز پر جوز بٹلر بھی حارث رؑف کا شکار بن گئے۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 84 رنز بنائے

انگلینڈ کے کپتان کے جانے کے بعد رنز بنانے کی رفتار آہستہ ہوگئی اور پاکستانی بولرز حاوی ہوگئے۔ ہیری بروک ایک، معین علی چار اور کرس جارڈن 3 رنز ہی بناسکے۔ لیام لیونگ اسٹون 2 اور جوفرا آرچر 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جب کہ عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگ

184 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور سائم ایوب میدان مین اترے۔ پاکستان کا کھاتہ بھی کھلا تھا کہ رضوان آؤٹ ہوگئے۔ 14 رنز پر سائم ایوب بھی پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگ کو آگے بڑھایا۔ اور اسکور کو 67 تک پہنچایا۔ یہاں بابر اعظم کی ہمت جواب دے گئی ۔ وہ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

78 رنز کے مجموعی اسکور پر شاداب کان بھی چلتے بنے۔ انہوں نے 3 رنز بنائے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 91 رنز پر گری۔ اعظم خان 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس دوران فخر زمان برق رفتاری سے رنز بناتے رہے۔

پاکستان نے 100 رنز بنائے تو فخر زمان بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 21 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ جس کے بعد عماد وسیم اور افتخار احمد کے درمینا اچھی شراکت داری قائم ہوئی دونوں نے اسکور کو 140 پر پہنچا دیا۔

پاکستان کو ساتواں نقصان افتخار احمد کا ہوا ۔ انہوں نے 23 رنز بنائے۔ 148 رنز کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 22 رنز بنائے۔

پاکستان