اہم ترین

اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا

اسرائیل کی شدید مخالفت کے باوجود یورپ کے 3 ممالک اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے۔

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 140 سے زیادہ میں شامل ہو کر اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے کہا کہ وہ غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ میں جنگ بندی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

تینوں یورپی ممالک کا خیال ہے کہ ان کے اقدام سے دوسروں کو بھی اس کی پیروی کرنے کی ترغیب ملے گی۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کابینہ کے اجلاس سے پہلے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ “یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جس کا ایک ہی مقصد ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی امن حاصل کریں۔ ہمارا یہ فیصلہ اسرائیل کے تو بالکل خلاف نہیں ہے۔

پیڈرو سانچیز نے کہا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف تاریخی انصاف کا معاملہ ہے… امن کے حصول کے لیے بھی اس کی ضرورت ہے۔ ایک فلسطینی ریاست جو اسرائیل کی ریاست کے شانہ بشانہ امن اور سلامتی کے ساتھ رہ رہی ہو۔ یہی امن کی طرف بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

وائس آف امریکا کے مطابق برطانیہ اور آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے رکن ممالک مالٹا اور سلوینیا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔

پاکستان