اہم ترین

رواں برس خطبہ حج کی سعادت کسے ملے گی؟

سعودی حکومت نے روان برس حج کے خطبے کے لئے مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر المعیقلی کے نام کی منظوری دے دی۔۔

سعودی عرب کے سرکاری نشریاتی ادارے نے حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر المعیقلی یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔ سعودی حکومت کی طرف سے ان کے نام کی منظوری آ گئی ہے۔

العربیہ کے مطابق ڈاکٹر ماہر المعیقلی حافظ قرآن ہیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ سے دینی تعلیم کے مدارج طے کئے ہیں۔ انہوں نے فقہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے۔

شیخ ماہر المعیقلی نے سعودی عرب کی معروف ام القری یونیورسٹی کے کالج آف جوڈیشل اسٹڈیز اینڈ ریگولیشنز کے شعبہ جوڈیشل اسٹڈیز میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر فرائض سر انجام دیئے۔ اس کے علاوہ وہ اس کالج کے نائب سربراہ بھی رہے۔ وہ مسجد نبویﷺ اور مسجد الحرام میں رمضان الارک کے دوران نماز تراویح کی امامت کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

سعودی نویز ایجنسی کے مطابق گزشتہ سو سال کے دوران 15 خطبا نے یوم عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔ شیخ عبد العزیز آل الشیخ کو میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں سب سے زیادہ مرتبہ خطبہ دینے کی سعادت حاصل ہے۔ انہوں نے 34 مرتبہ خطبہ دیا ہے۔

شیخ عبد اللہ بن حسن آل الشیخ مسلسل 25 سال تک یوم عرفہ کا خطبہ دے چکے ہں ہے۔ گزشتہ سال شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید نے خطبہ عرفہ دیا تھا۔

پاکستان