اہم ترین

اب واٹس ایپ پر ایک منٹ طویل وائس اسٹیٹس لگائیں

واٹس ایپ پر اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں موبائل آپریٹنگ سسٹمز پر ایک منٹ طویل وائس میسیج اسٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کیے جا سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں طویل آڈیو پیغامات شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ایپ کے آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں ورژنز کے لیے دستیاب ہے۔

دنیا کی سب سے مقبول آڈیو ، ویڈیو ٹیکسٹ مسیجنگ ایپ واٹس ایپ اے آئی سے تیار کردہ پروفائل تصویر اور بغیر پڑھے ہوئے پیغامات کی گنتی صاف کرنے کے آپشن سمیت کئی نئی خصوصیات پر کام کر رہا ہے۔ لیکن اب اس نے اپنے ایک فیچر کو اپ دیٹ کیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ میں صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر 30 سیکنڈ تک صوتی نوٹ (آڈیو نوٹ) شیئر کر سکتے تھے۔ اب پلیٹ فارم نے اس کا دورانیہ بڑھا کر ایک منٹ کر دیا ہے۔

یہ فیچر اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ اس فیچر کے آنے سے ان لوگوں کو سہولت ملے گی جو واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر پوسٹ کرنے کے لیے لمبے صوتی پیغامات کو زیادہ سے زیادہ 30 سیکنڈ کے متعدد حصوں میں تقسیم کرتے تھے۔

پاکستان